جنوبی افریقہ کے صدر رامفوسا کورونا سے متاثر

0
DeccanHerald

جوہانسبرگ : (یو این آئی/ اسپوتنک) جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ رامفوسا (69) نے کورونا ویکسین کی پوری خوراک لی ہے، اس کے باوجود وہ اس مہلک وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ اتوار کو صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے “صدر سیرل رامافوسا آج بروز اتوار 12 دسمبر 2021 کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ان میں کووڈ-19 کی ہلکی علامات ہیں، جن کا وہ علاج کر ارہے ہیں‘‘۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسٹر رامافوسا نے اتوار کو سابق نائب صدر ایف ڈبلیو ڈی کلرک کے اعزازمیں ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد طبیعت ناساز محسوس کی۔ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے باوجود صدر کی حالت ٹھیک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “صدر مکمل طور پر ویکیسینیٹ ہیں اور کیپ ٹاؤن میں آئیسو لیشن میں ہیں۔ انہوں نے اگلے ہفتے کے لیے تمام ذمہ داریاں نائب صدر ڈیوڈ مبوزا کو سونپ دی ہیں۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS