سونی پت :کمسن لڑکی کی لاش مویشیوں کے باڑ میں لٹکتی ہوئی ملی

0

سونی پت: ہریانہ کے سونی پت کے گاؤں ناتھو پور گاؤں میں ایک کمسن لڑکی کی لاش مویشیوں کے باڑ میں لٹکی ہوئی ملی۔موصولہ اطلاع کے مطابق ناتھو پور گاؤں میں رہنے والی کنیکا (15) کی لاش اس کے مویشیوں کی باڑ ے میں لٹکی ہوئی ملی۔ وہ دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ رشتہ داروں نے نعش کو پھندے پر لٹکتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع کے بعد  پہنچنے والی کنڈلی تھانہ کی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ لواحقین نے خودکشی کی وجہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی۔پولیس اس معاملے کی پوری تحقیقات کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS