ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 4 جنوری کے چند اہم واقعات

0

1643l کشش ثقل کا نظریہ اور رفتار کا اصول پیش کرنے والے انگلینڈ کے عظیم طبیعیات دان اور ریاضی دان سر آئزک نیوٹن کی پیدائش۔
1809l نابینا افراد کو لکھنے پڑھنے میں مدد دینے والے رسم الخط کے موجد لوئس بریل کی پیدائش۔ لوئس تین سال کی عمر میں ایک حادثے میں اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے ۔
1931l مشہور ہندوستانی اداکارہ نروپا رائے کا جنم۔
1948l جنوب مشرقی ایشیائی ملک برما (میانمار) نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
1952l ہندوستان کے 43ویں چیف جسٹس ٹی ایس۔ ٹھاکر پیدا ہوئے ۔
1955l سماجی کارکن اور سیاست دان پرتاپ چندر سارنگی کی پیدائش۔
1958l نیوزی لینڈ کے سر ایڈمنڈ ہلیری نے قطب جنوبی پر قدم رکھا۔ 1912 میں کیپٹن رابرٹ ایف سکاٹ کی مہم کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایکسپلورر تھے ۔ ہلیری نے خراب موسم میں اپنی ٹیم کے ساتھ تقریباً 113 کلومیٹر کا سفر کیا۔
1965l ہندی سنیما کے معروف اداکار آدتیہ پنچولی کی پیدائش۔
1966l ہندوستان کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری اور پاکستان کے جنرل ایوب خان کے درمیان ہند-پاکستان کانفرنس کا آغاز۔
1972l مختلف جرائم کی تحقیقات کو بہتر اور جدید انداز میں انجام دینے کے لیے نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف کرمینالوجی اینڈ فارنزک سائنس کا قیام۔
1990l پاکستان میں ریل حادثے کے تاریخ کے سب سے افسوسناک واقعے میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 307 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔
1994l مشہور موسیقار راہل دیو برمن کا انتقال۔
1998l بنگلہ دیش نے الفا کے جنرل سکریٹری انوپ چیتیا کو ہندوستان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
2006l دبئی کے حکمران شیخ مکتوم بن راشد المکتوم کا انتقال۔
2007l نینسی پیلوسی امریکہ میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہوئیں۔ وہ اس عہدے تک پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔
2008l امریکہ نے سری لنکا کو فوجی ساز و سامان اور خدمات کی فراہمی پر پابندی لگا دی۔
2009l پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے یو پی اے سے ناطہ توڑا۔
2010l متحدہ عرب امارات کے دبئی میں واقع برج خلیفہ کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔ اس وقت اسے دنیا کی بلند ترین عمارت کہا گیا تھا۔
2016lہندوستان کے 38ویں چیف جسٹس ایس ایچ کپاڑیہ کا انتقال۔ (یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS