تو بھنور سے نکال دے یارب

0

 

دل سے کینہ نکال دے یارب
مجھکو اچھا خیال دے یارب

ہر برائی کو مات دے دوں میں
خون میں وہ ابال دے یارب

تیری نظروں میں گر نہ جاؤں میں
مجھکو پھر سے سنبھال دے یارب

مجھکو موجوں نے گھیر رکھا ہے
تو بھنور سے نکال دے یارب

میرے دل سے دعا نکلتی ہے
ہر مصیبت کو ٹال دے یارب

بس یہی آرزو ہے شارق کی
اس کے فن میں کمال دے یارب

شارق ریاض، کولکاتا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS