راہل گاندھی کا نام لیکر صحافی نے سوال کیا تو اسمریتی ایرانی نے اسطرح اڑایا مذاق

0
image:indiatoday.in

نئی دہلی (ایجنسی): مرکزی حکومت کی قومی منیٹائزیشن اسکیم کو لے کر اپوزیشن پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں ن سب بیچ دیا۔ راہل گاندھی کے بیان پر جب اسمریتی ایرانی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کو معشیت کی سمجھ نہیں ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ پڑھتے وہ نہیں اور سوال آپ مجھ سے پوچھ رہے ہو۔ دراصل منگل کو راہل گاندھی نے پریس کانفرینس پر نریندر مودی حکومت پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک، ریلوے، بجلی،علاقہ،پٹرولیم لائن،ٹیلی کام ائیر پورٹ اسٹیڈیم یہ سب کس کودئے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ان سب کو 70 سالوں میں بنایا گیا ہے ، اور اب اس کو تین چار لوگوں کو تحفہ میں بانٹ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اس سے چھ لاکھ کروڑ جٹانے کی بات کہی ہے۔ جب ک پی ایم نے گزشتہ دن 15 اگست کو 100 لاکھ کروڑکے انفرااسٹرکچر پائپ لائن کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے گھوٹالہ بتایا ہے۔ راہل گاندھی کی معیشت والے بیان پر مرکزی وزیر سے صحافی نے سوال پوچھا کہ ہندستانی معیشت کی جو رفتار ہے اس کو لے کر راہل گاندی کی اپنی ایک سمجھ ہے اس سمجھ کے حساب سے وہ کہتے ہیں …صحافی کے سوال پر سمریتی ایرانی نے کہا کہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان میں سمجھ ہے؟ اتنا کہکر مرکزی وزیر مسکرانے لگی۔ صحافی نے ان سے ایک اور سوال پوچھا کہ جو سب فروخت کیا جارہا ہے وہ اگر 70 سالوں میں نہیں بنا تو فروخت کیسے ہورہا ہے؟

اس سوال کے جواب میں سمریتی ایرانی نے کہا کہ سال 2006 میں ائیرپورٹ کے نجکاری کا کام کانگریس نے ہی شروع کیا تھا۔ تب کیا راہول گاندھی جی کی ماں جی ملک بیچ رہی تھی؟ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس پر دیکھتے نہیں ہیں؟اہم معلومات ان کو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ پڑھتے لکھتے وہ ہیں اور سوال مجھ سے پوچھ رہے ہیں؟ سمریتی ایرانی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر لوگ انہیں ٹرول کرنے لگے ۔ سوشل میڈیا یوزرز کا کہنا ہے کہ جن کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے وہ معیست سمجھا رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا ہے جن کو معیشت کا’الف‘بھی نہیں پتہ ہو معیشت کا علم بانٹ رہے ہیں۔ aminaziz @ ٹیوٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ سمریتی یرانی کتنا پڑھی ہیں ہندوستان سوال پوچھ رہا ہے؟ ایک ٹیوٹر اکاونٹ سے ہنسنے والی اموجی کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کون بول رہا ہے؟ایک ٹوئٹر یوزر لکھتے ہیں کہ اور یہ دیکھو ساتویں فیل کو مہارت حاصل ہے ، جس کو معیشت میں۔ Abhiyadav @ ٹیوٹر اکاونٹ سے کمنٹ کیا گیا کہ صحیح بات معیشت کی معلومات کے پاس ہوگی جن کی ڈگری ملک کو ہی نا دیکھنے کو ملی ہو آپ کو یاد ہوگا کہ اپنی الیکشن کے حلف نامے میں تعلیمی قابلیت کو لے کر مرکزی وزیر سمریتی ایرانی ہمیشہ ہی اپوزیشن کے نشانے پر رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS