روس : آتش فشاں پر چڑھنے کے دوران حادثہ، 6 کی موت

0
UNI

ولادی ووستوک (یو این آئی؍ژنہوا) : روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھتے ہوئے ایک حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق 10 روسی سیاحوں اور دو گائیڈوں کا ایک گروپ منگل کو کوہ پیمائی پر نکلا تھا۔ ہفتے کے روز، نو افراد نے کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھنا شروع کیا، جب کہ تین افراد 3300 میٹر کی بلندی پر کیمپ میں تھے ۔آتش فشاں پر چڑھنے کے دوران تقریباً 4150 میٹر کی بلندی پر ہونے والے حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیگر کوہ پیماؤں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS