رانچی سے قتل کے معاملے میں چھ گرفتار

0

رانچی :جھارکھنڈ میں رانچی ضلع میں لاپونگ تھانہ علاقہ میں قریب ایک ماہ قبل کئے گئے قتل کے ایک معاملے میںپولیس نے چھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے سموار کو یہاں بتایا لاپونگ علاقے میں 19 مئی کو رام کمار ساہو کا گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا ۔ معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس مسلسل تحقیقات میں مصروف تھی ۔ اسی دوران ملے ثبوتوں کی بنیاد پر سموار کو مختلف جگہوں سے چھ ملزمین کو گرفتا رکرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ گرفتار ملزمین میں سکھورام ہورو عرف تھوتھو ، سنیکا ہورو عرف راہل ہورو، منو ج آئید ، ابراہم ہورو عرف لمبو ، سمیر ہورو عرف ڈیمبا اور سونو لوہرا شامل ہیں۔ اس واقعہ میں شامل دیگر پانچ ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماری کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS