بہار میں کورونا کے 106 نئے معاملے 

0

پٹنہ : بہار کے چوبیس الگ ۔ الگ اضلاع میں کوروناانفیکشن کے 106 نئے معاملے پائے جانے کے بعد ریاست میں کل پازیٹیو کی تعداد بڑھ کر 6581 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت نے سموار دو پہر کو جاری اتوار دیر رات کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بتایاکہ مظفر پور میں 16 ، مشرقی چمپارن اور مدھوبنی میں 11-11 ، پورنیہ میں آٹھ ، دربھنگہ اور مغربی چمپارن میں سات ۔ سات او ر اورنگ آباد ، گیا ،سہرسہ اور سپول میں پانچ ۔ پانچ افراد کورونا انفیکشن کا شکار ہو ئے ہیں۔
ساتھ ہی ارول میں چار ، جہان آباد ، کشن گنج اور مدھے پورا میں تین ۔تین ، بیگو سرائے ، کھگڑیا ، سمستی پور ، شیوہر اور سیتامڑھی میں ایک۔ ایک سمیت کل 106 لوگوںکے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 21 خواتین شامل ہیں ۔ اس طرح بہار میں کووڈ۔19 کے کل معاملے بڑھ کر 6581 ہوگئے ہیں۔
محکمہ کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کی سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر ۔ گھر سروے کیاجارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS