سب کو مل کر معیشت کو رفتار دینے کی ضرورت:وزیر خزانہ 

0

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سب کو مل کر معیشت کو رفتار دینے کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ بجٹ کے ذریعہ حکومت سہولتیں فراہم کررہی ہے اور
بنیادی ڈھانچوں کے ذریعہ اثاثہ جات میں اضافہ کرنے کا کردار ادا کررہی ہے۔ محترمہ سیتارمن نے  گزشتہ روز  2020-21کا بجٹ پیش کرنے کے بعد آج یہاں نامہ نگاروں سے
کہا کہ صرف حکومت پرائیویٹ سیکٹر، غیرملکی سرمایہ کاری، کاروباری یا ایس ایس ایم ای معیشت کو رفتار کو رفتار نہیں دے سکتے بلکہ اس کے لئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس لئے حکومت نے اپنی ذمہ داری سمھجتے ہوئے بجٹ کے ذریعہ معیشت کو رفتار دینے کا راستے ہموار کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعہ
اثاثہ جات کی تعمیرپر زور دیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے نہ صرف اس شعبہ میں روزگار اور دیگر سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ کئی صنعتوں کو بھی رفتار ملے گی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS