یوپی اسمبلی کا مانسون سیشن کب سے؟

0
Image: India TV

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی کا مانسون سیشن آغا 17اگست سے ہوگا جبکہ عبوری بجٹ 20اگست کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔یہ اجلاس 24اگست تک چلے گا۔مختصر مدت کے لئے چلنے والے اس مانسون اجلاس میں اسمبلی کی کاروائی کے دوران مختلف موضوعات پر اپوزیشن و حکمراں جماعت کے اراکین کے درمیاں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی کافی دھماکہ خیز ہونے کے امکانات ہیں۔قومی امکانات ہیں کہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے کا یہ آخری اجلاس ہے۔اس طرح عبوری بجٹ میں مختلف ترقیاتی پروجکٹوں و دیگر امور کی انجام دہی کے لئے15ہزار کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی۔تاہم اسمبلی انتخابات سے قبل ایک دو دن پر مشتمل اسمبلی اجلاس کو بلایا جائے گا تاکہ اگلے مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے اخراجات کو منظوری فراہم کی جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS