ریلوے کی صنعت میں تاریخی فیصلہ، کس انرجی سے چلیں گی ٹرینیں؟

0
Image: DNA India

نئی دہلی: (یو این آئی) انڈین ریلوے نے گرین انرجی اور صفر کاربن اخراج کی سمت میں خوشگوار پیش رفت کرتے ہوئے ہائیڈروجن انرجی سیل کے ذریعے ٹرین چلانے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی اور پولینڈ کے بعد ہندوستان دنیا کا تیسرا ملک ہوگا جہاں خالص گرین انرجی کا استعمال شروع کیا جا رہا ہے۔وزارت ریل کے ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ آغاز میں ڈیمو گاڑیوں کے دو ریک میں تبدیلی کرکے ہائیڈروجن انرجی سیل لگائے جائیں گے۔ بعد میں نیرو گیز کے انجن ہائیڈروجن انرجی سیل سسٹم میں تبدیل کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق انڈین ریلوے نے نیشنل ہائیڈروجن انرجی مشن کے تحت ہریانہ میں سونی پت-جیند کے 89 کلومیٹر رٹ پر ڈیزل سے چلنے والی ڈیمو گاڑی میں ہائیڈروجن انرجی سیل پر مبنی ٹیکنالوجی فٹ کرنے کے لیے ٹینڈر مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹینڈر 21ستمبر سے پانچ اکتوبر کے درمیان داخل کیے جا سکیں گے۔ ٹینڈر سے قبل میٹنگ 17 اگست کو ہوگی۔
ہائیڈروجن انرجی سے چلائی جانے والی ڈیمو ٹرین سے سالانہ 2.3 کروڑ روپیے کی بچت ہوگی اور 11.12 کلو ٹن نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ اینڈ 0.72 کلو ٹن کاربن ذرات کا اخراج کم ہوگا۔ اس نظام میں سولر انرجی کے استعمال سے پانی کو ملا کر ہائیڈروجن حاصل کی جاتی ہے۔ اس تجربے کی کامیابی کے بعد تمام ڈیزل سے چلنے والے انجنوں کو ہائیڈروجن سے چلنے والے انجنوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS