سکھوں نے مظاہرین میں تقسیم کیا لنگر

0

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں ہر طبقہ کھڑا نظر آرہا ہے۔ تعلیمی اداروں سے لیکر دیگر ملی اور سماجی تنظیموں نے بھی جامعہ طلباء کی حمایت کی ہے۔ اور شہریت قانون کی مخالفت کررہے ہیں۔ 
سکھ طبقے سے مستقل امن و سلامتی اور اتحاد کا پیغام عام کیا جارہا ہے۔ جامعہ معاملے میں بھی سکھوں نے فراق دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سکھ طبقے کے افراد کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ لوگ لنگر تقسیم کر رہے ہیں۔ شہریت قانون کے خلاف اور جامعہ کی حمایت میں انڈیا گیٹ پر احتجاج ہو رہا تھا، جہاں سکھوں نے لنگر تقسیم کیا ہے۔ یہ لوگ خالصہ ایڈ سیوک کے افراد ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے دیگر معاملوں میں بھی سکھوں نے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS