بی جے پی میں بغاوت کے آثار، حلف برداری تقریب ملتوی ہونے پر قیاس آرائیاں

0
Image: Jansatta

احمد آباد (ایجنسی):گجرات میں وزیر اعلی کی معطلی کے بعد سے ہی گجرات میں بغاوتی تیور نظر آنے لگے تھے اورآج یہ ہنگامہ بغاوت میں تبدیل ہوتا ہوا نظر آیا۔ پارٹی اراکین اسمبلی کی بغاوت کھل کر سامنے آ گئی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بدھ کے روز منعقد ہونے والی وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی کابینہ کی حلف برداری تقریب ملتوی کرنی پڑ گئی۔ پروگرام کو لے کر جو بینر لگائے گئے تھے، انھیں پھاڑ دیا گیا ہے یا پھر اتار دیا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری پہلے ہی ہو چکی ہے۔ آج ان کی کابینہ کو حلف لینا تھا، لیکن اب خبر آ رہی ہے کہ یہ تقریب جمعرات کو 1.30 بجے منعقد ہوگی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی بات کہی جا رہی تھی جس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق بھوپیندر پٹیل اپنی کابینہ میں تقریباً 90 فیصد پرانے وزراء کو بدلنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں وزارتی عہدہ سے بے دخل ہونے کا اندیشہ دیکھتے ہوئے کئی بی جے پی اراکین اسمبلی نے احتجاج کا پرچم بلند کر دیا، اور پھر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ اس وجہ سے پارٹی کو آناً فاناً میں حلف برداری تقریب ملتوی کرنی پڑی۔
خبر ہے کہ کئی اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کابینہ میں تبدیلی سے پہلے ہی کچھ اراکین اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ روپانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کے ایشور پٹیل، ایشور پرمار، بچو کھابڑ، واسن اہیر، یوگیش پٹیل سابق وجے روپانی کی رہائش پر جمع ہو گئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر نہیں بنائے جانے کی وجہ سے ناراض اراکین اسمبلی ان سے ملنے پہنچے تھے۔
بی جے پی کے گجرات یونٹ کے انچارج بھوپندر یادو پچھلے دو دنوں سے گاندھی نگر میں مسلسل میٹنگیں کر رہے ہیں تاکہ نئی کابینہ میں لوگوں کے نام شامل کیے جائیں۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ پٹیل اپنی کابینہ میں کئی نئے چہروں کو شامل کریں گے اور کئی پرانے لیڈروں کو نوجوان رہنماؤں کے لیے جگہ خالی کرنی پڑے گی۔ بھوپندر پٹیل نے پیر کو نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا جب وجے روپانی نے ہفتے کے روز اچانک وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پٹیل کو اتوار کو متفقہ طور پر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور پیر کو گاندھی نگر میں گورنر آچاریہ دیوورات نے ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس وقت اس نے اکیلے ہی حلف اٹھایا تھا۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here