کنگنا رنوت بہت جلد سیتا کے کردار میں،’سیتا دی انکارنیشن‘کا اعلان

0
Image: TCP24 News

ممبئی،(ایجنسی): دیپیکا چیخلیا اور اسمرتی ایرانی کے بعد اب کنگنارنوت بہت جلد سیتا کے کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کنگنا کی نئی فلم ‘سیتا دی انکارنیشن’ کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا۔ کنگنا رناوت کی فلم ‘سیتا’ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔
فلم میں رامائن کی کہانی ‘سیتا-اوتار’ کے نقطہ نظر سے دکھائی جائے گی۔ ایسے میں ہر ایک کے ذہن میں ایک سوال تھا کہ اس فلم میں کون سی اداکارہ کام کرے گی۔ اب کنگنا رنوت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے جا رہی ہیں جس کی ہدایت کاری الوک دیسائی کر رہے ہیں۔
4 بار نیشنل ایوارڈ جیتنے والی کنگنارنوت فلم سیتا میں ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے لیے کئی اداکاراؤں کے نام سامنے آرہے تھے،آخرکارکنگنا کا نام فائنل ہو گیا ہے۔ اطلاعات تھیں کہ کرینہ کپور خان کو بھی سیتا کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے فلم کے لیے بھاری رقم مانگی تھی۔
کنگنارنوت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا پہلاپوسٹرجاری کیا ہے،جس میں لکھا ہے کہ فلم کا پورا نام سیتا دی ا نکارنیشن ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری الوک دیسائی کریں گے۔ وہیں پروڈیوسر ہیں سلونی شرما۔

فلم سیتا کے مصنف کے ایس راجامولی کے والد کے وی وجیندر پرساد ہیں،جنہوں نے باہوبلی سیریز کا سکرپٹ لکھا ہے۔ اس فلم کے مکالمے اورگانے منوج منتشرنے لکھے ہیں۔ فلم ہندی،تامل،تیلگو،ملیالم اور کنڑ میں ریلیز کی جائے گی۔
کنگنا رنوت نے ہر بار ملکہ،منیکرنیکا،پانگا،تنو ویڈس منو اور تھلاوی جیسی فلموں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ شائقین اسے سیتا کے کردار میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ کے وی وجیندر پرساد نے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ اس کردار کے لیے ان کی پسند کنگنا رنوت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS