بل گیٹس کی دولت میں نمایاں کمی؟

0
celebritynetworth.com

واشنگٹن :بل گیٹس کو ایک اور بڑا دھچکا ،دنیا کے سب سے بڑے ارب پتی بل گیٹس کی دولت میں اب نمایاں کمی آچکی ہے۔ وہ اس وقت دنیا میں امیر ترین افراد کی فہرست میں 5 نمبر پر آچکے ہیں، اس تنزلی کی سب سے بڑی وجہ انکی سابقہ بیوی میلنڈا فرنچ گیٹس سے علیحدگی ہے ۔یاد رہے کہ طلاق کے بعد بل گیٹس نے اپنی سابقہ بیوی کو 80 کروڑ 50 لاکھ روپے دے دیے ہیں۔صرف یہی نہی بلکہ ڈیری اینڈ کمپنی کے بھی 7 فیصد شیئرز اب تک دے چکے ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کے مرتب کردہ اس فہرست کے مطابق طلاق بل گیٹس کو بہت ہی مہنگی پڑی ہے۔اور 1987 کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بل گیٹس کا نا م دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر سے نیچے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت بل گیٹس کے کل اثاثوں کی مالیت 129 عشاریہ 6 بلین ہیں جب کہ فیس بک کے بانی اور مالک مارک زکر برگ کی کل دولت اس وقت 132 بلین ڈالرز کے ساتھ فوربز کی جارہ کردہ فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS