کشمیر میں ایس آئی اے کے چھاپے

0

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کی صبح صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف ہلکاروں کے ہمراہ ملی ٹنسی فنڈینگ کیس کے سلسلے میں شمالی و جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں محمد الطاف نامی ایک شخص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے اونیرہ علاقے میں ایک سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS