شوپیاں انکاؤنٹر: ایک جنگجو ہلاک

0

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔ قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اورپیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS