بہار میں آرجے ڈی اور کانگریس کو جھٹکا لگا، تین ارکان اسمبلی نے بی جے پی کا دامن تھاما

0
راجد سپریمو لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلی تجیسوی یادو۔۔۔۔ فائل فوٹو
راجد سپریمو لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلی تجیسوی یادو۔۔۔۔ فائل فوٹو

پٹنہ (ایجنسیاں): بہارمیں عظیم اتحاد کے ساتھ بڑا ’کھیلا‘ ہوگیا ہے۔ یہاں کے تین اراکین اسمبلی نے منگل کے روز بی جے پی کا دامن تھام لیا، ان میں ایک ایم ایل اے آرجے ڈی کا ہے جبکہ دو اراکین اسمبلی کانگریس کے ہیں۔ اس سے پہلے بہارمیں فلورٹسٹ کے دوران بھی آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی نے پالا بدل لیا تھا۔ بہارکی سیاست میں گھمسان جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد اب ایک ایک کرکے اراکین اسمبلی دوری بنانے لگے ہیں۔

منگل کے روز یہ نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا، جب عظیم اتحاد کے تین اراکین اسمبلی بہارکے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ اسمبلی پہنچے۔عظیم اتحاد سے الگ ہوکربی جے پی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی کو آرجے ڈی رکن اسمبلی سنگیتا دیوی ہیں، جنہوں نے موہنیا اسمبلی سے جیت حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ چناری سے رکن اسمبلی مراری گوتم اوروکرم سے کانگریس کے ہی ایک اوررکن اسمبلی سدھارتھ ہیں۔ یہ تینوں اراکین اسمبلی کو بی جے پی کے ریاستی صدراور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ بہاراسمبلی پہنچے۔ اس سے پہلے بہارمیں فلورٹسٹ کے دوران بھی آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی نے پالا بدل لیا تھا۔

مزید پڑھیں: مارچ کے پہلے ہفتے میں CAA کا نفاذ ممکن

اس سے پہلے فلورٹسٹ کے دوران آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی نے بیچ میں ہی پالا بدل لیا تھا۔ دراصل، فلورٹسٹ سے پہلے لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو اراکین اسمبلی پر نظررکھے ہوئے تھے۔ حالانکہ تین سے 4 اراکین اسمبلی ان کی رہائش گاہ پرنہیں پہنچے تھے۔ اس کے بعد مانا جا رہا ہے کہ بہارمیں کھیلا ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS