شلپا شیٹی چیمپیئن آف چینج ایوارڈ سے سرفراز

    0

    نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا اور ان کے شوہر و بزنس مین راج  کندرا کو 2019 کے چیمپیئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں’سوچھ  بھارت مہم ‘ کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی سمت میں کی گئی ان کی کوششوں کے لئے دیا گیا ہے۔ ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی نے شلپا کو اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔
    شلپا یہ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کررہی ہیں۔  شلپا نے کہا’میں یہ ایوارڈ ملنے پر فخر  محسوس کررہی ہوں ۔ مجھے لگتا ہے کہ اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ صفائی دماغ سے شروع ہوتی ہے۔ جب ہم اپنے گھر  صاف ستھرا رکھتے ہیں تو ملک کیوں نہیں؟’اس سال میں نے اپنے پورے کاربن  فٹ پرنٹ کو آف سیٹ کرنے کے لئے میں نے 480 درخت لگائے۔  یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ ہم صرف موجودہ  کے لئے ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لئے بھی اپنے قیمتی سیارے کی نگرانی کریں‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS