بی جے پی نے كیجریوال كے مقابلے سنیل یادو كو دیا ٹكٹ

0

نئی دہلی:دهلی اسمبلی انتخاب كے لیے بی جے پی نے نئی دهلی سیٹ سے اپنے امیدوار كا اعلان كردیا هے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال کے مقابلے نئی دہلی سیٹ سے بی جے پی نے سنیل یادو کو میدان میں اتارا  ہے۔ بی جے پی  نے پیراور منگل کی دیر رات جاری فہرست میں باقی دس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس میں  عام آدمی پارٹی کے خلاف مسلسل مورچہ کھولنے والے پارٹی کے تیز طرار سکھ نوجوان لیڈر تجیندر پال سنگھ بگا کو ہری نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مشرقی دہلی میں کرشنا  نگر اسمبلی  سیٹ سے ڈاکٹر انل گوئل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS