معروف شیعہ عالم کلب صادق کا منگل کی دیر رات انتقال

0

لکھنؤ: شیعہ مذہبی رہنما اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق کا منگل کی دیر رات انتقال ہو گیا۔ وہ تقریباً 83 برس کے تھے۔ 
ڈاکٹر کلب صادق کے بیٹے سبطین نوری نے کہا،’ابا کا انتقال ہو گیا ہے۔ رات تقریباً 10 بجے انہوں نے اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے بھرتی تھے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد گذشتہ 17 نومبر کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا‘۔ 
ڈاکٹر کلب صادق کو کینسر تھا۔ گذشتہ دنوں انھیں نمونیہ ہو گیا تھا۔ 
ہندو-مسلم اتحاد، شیعہ-سنی اتحاد کی بات کرنے والا اب کوئی نہیں۔ملک اور بیرون ملک مشہور مولانا صادق تعلیم، خصوصاً لڑکیوں اور کمزور بچوں کی تعلیم کے لئے ہمیشہ سرگرم رہے۔ وہ یونیٹی کالج اور ایرا میڈیکل کالج کے ذمہ دار بھی تھے۔ آپسی بھائی چارے اور محبت کا پیغام دینے والے شیعہ عالم دین بیرون ملک مجلس پڑھنے بھی جاتے تھے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مذہبی رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کی روح کی تسکین کی دعا کے ساتھ اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 
بدھ کے روز چوک واقع امام باڑے میں انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS