صار(ایجنسیاں) : سونالی پھوگاٹ کی موت پر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ سونالی کے گھر والے یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ سونالی کو قتل کیا گیا ہے۔ اس دوران گوا پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر سونالی کے پی اے سدھیر سنگوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ سونالی کی موت کی اطلاع سب سے پہلے سدھیر نے خاندان کو دی۔
اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ موت کی اطلاع دینے کے بعد سدھیر نے اپنے اور سونالی دونوں کے موبائل فون بند کردیئے۔ دریں اثنا سونالی کے اہل خانہ جو گوا گئے تھے۔ انہوں نے اس کے پوسٹ مارٹم سے متعلق دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے سدھیر سنگوان کو اس کیس کی ایف آئی آر میں نامزد کیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد ہی وہ پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی رضامندی دیںگے۔
اس دوران گوا پولیس نے سدھیر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سونالی کے بھتیجے مہندر پھوگاٹ نے دعویٰ کیا کہ جب گھر والوں نے سونالی کی لاش دیکھی تو اس کے چہرے پر سوجن
I've submitted a written complaint in Anjuna PS, Goa.
This was a pre-planned murder. We've doubts on two people including her personal assistant. I demand a CBI investigation into her death: Rinku, late Sonali Phogat's brotherPhogat died of a suspected heart attack in Goa y'day pic.twitter.com/i74Voc967g
— ANI (@ANI) August 24, 2022
اور کھرونچ کے نشانات تھے۔ مہندر نے کہا کہ ان کی خالہ سونالی کبھی بھی منشیات نہیں لیتی تھیں۔ اگر اس معاملے میں منشیات کی بات کی جا رہی ہے تو کسی نے انہیں کھانے میں ملا کر نشہ دیا ہوگا۔
Goa | She had been threatened, she was scared. Something had been added to her food after she complained of restlessness. It's a murder… I want justice for her: Rinku Phogat, brother of Sonali Phogat demands an FIR before Sonali Phogat's post mortem pic.twitter.com/OrYUbOkVyF
— ANI (@ANI) August 24, 2022
مہندر نے کہا کہ سونالی نے خود اپنی بہنوں اور ماں کو فون پر بتایا تھا کہ انہیں کھانا غلط لگ رہا ہے۔ سونالی بالکل صحت مند تھیں اور اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی تھیں۔ ایسے میں 40-42 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی بات ہضم نہیں ہوتی۔ پی اے سدھیر سنگوان نے اہل خانہ کو فون کیا اور سونالی کی موت کی اطلاع دی۔ اس کے بعد اس نے فون اٹھانا بند کر دیا۔ کچھ دیر بعد اس نے اپنے اور سونالی دونوں کا موبائل فون بند کر دیا۔ گھر والوں کو سدھیر پر شک ہے۔
اس وجہ سے سونالی کے بہنوئی امان پونیا اور خاندان کے دیگر افراد، جو پوسٹ مارٹم کرانے اور لاش کو لینے کے لیے گوا پہنچے، نے گوا پولیس کو پی اے سدھیر اور سکھ دیو کے خلاف شکایت کی ہے۔ مہندر نے کہا کہ گوا پولیس نے اس کیس سے متعلق ایف آئی آر میں سونالی پھوگاٹ کی غیر فطری موت کے بارے میں لکھا ہے۔ سونالی کے گھر والے چاہتے ہیں کہ ایف آئی آر میں دونوں کا نام لیا جائے۔ دوسری جانب گوا پولیس چاہتی ہے کہ پوسٹ مارٹم کا عمل پہلے مکمل کیا جائے، دونوں کو مقدمے میں نامزد کرنے کی کارروائی اس کے بعد کی جائے گی۔