وزیراعظم نریندر مودی سے شرد پوار کی ملاقات

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : مہاوکاس آگھاڑی (ایم وی اے) کے لیڈروں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ جانچ تیز کرنے کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ پوار تقریباً 20منٹ تک پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے دفتر میں مودی کے ساتھ رہے۔
یہ میٹنگ ایسے دن ہوئی ہے جب سی بی آئی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو حراست میں لیا ہے۔ دیشمکھ کو سی بی آئی کی ٹیم نے وسط ممبئی کے آرتھر روڈ جیل سے حراست میں لیا اور ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ ان کے خلاف عائد کردہ بد عنوانی کے الزامات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منگل کو کچھ زمین سودوں سے متعلق رقم وصولی جانچ میں شیو سینا لیڈر سنجے رائوت کی بیوی اور ان کے 2 معاونین کی 11.15 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں قرق کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS