شاہجہاں پور میں پولیس انسپکٹر پر دست درازی اور فحش ویڈیو بنانے کا الزام

    0

    شاہجہاں پور : اترپردیش کے ضلع شاہجہان پور میں ایک پولیس اہلکار پر دست درازی اور فحش ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
    پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے آج یہاں بتایا کہ پولیس اسٹیشن جلال آباد میں تعینات سب انسپکٹر سنیل شرما  پر  ایک خاتون نے الزام عائد کیا  ہے کہ وہ مقدمہ کی تاریخ پر شاہجہان پور سے واپس کلان  جانے کے لئے جلال آباد سے آٹو میں بیٹھی تھی لیکن آٹو ڈرائیور نے اسے سنسان جگہ پر اتار دیا اور کلان جانے سے انکار کردیا۔
    درج کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ اس کے بعد سب انسپکٹر سنیل شرما وہاں پہنچ گئے اور الزام ہے کہ انہوں  نے خاتون کو مقدمے  میں پیروی  نہ  کرنے  کے لئے دھمکی  دی اور اسے اپنی  کار میں جبرا ڈال کر سنسان جگہ  لے  گئے۔
    پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس اہلکار نے اسے کولڈ ڈرنک  میں کوئی نشیلی اشیاء  ڈال  کر پلایا اور اس کے  ساتھ  دست درازی  کی  اور اس کی ایک فحش ویڈیو بھی بنائی۔
    بدایوں ضلع کی رہنے والی  مذکورہ  خاتون نے گزشتہ 2 ستمبر کو سب انسپکٹر کے خلاف دست درازی کا مقدمہ درج کیا تھا  جب سنیل شرما کلان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او تھے۔ اس خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اس کے شوہر سے جہیز کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا اور 
    اس معاملے کے متعلق وہ ایس ایچ او سے رابطہ میں آئی تھی۔
    الزام  ہے کہ سب انسپکٹر نے اس عورت سے نزدیکیاں بڑھائیں اوراس کے ساتھ دست درازی کی تھی۔ فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک مقدمہ درج کیا گیا،لیکن بدایوں پولیس نے اپنی تحقیقات میں اس معاملے کو ختم کرکے حتمی رپورٹ پیش کردی تھی۔ .
    متاثرہ خاتون 8 جنوری کو اسی عدالت میں پروٹسٹ دائر کرنے کے لئے شاہجہاں پور عدالت آئی تھی جہاں سے لوٹتے وقت مذکورہ سب انسپکٹر نے دست درازی کی تھی۔
    پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملزم سب انسپکٹر کا تبادلے کے لئے لکھا گیا ہے۔ متاثرہ کے ذریعہ دائر کیس کی تفتیش دوسرے ضلع سے کرائی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS