دہلی اور این سی آر میں گھنے کہرے اورسرد لہر کا قہر

0

نئی دہلی:  دہلی اور این سی آر میں سردی نے عوام کو بدحال کر رکھا ہے اور ہفتے کے روز صبح گھنا کہرا چھائے رہنے کے سبب بہت سے علاقوں میں گاڑی ڈرائیوروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی اور این سی آر میں گذشتہ رات 11 بجے سے ہی گھنا کہرا چھایا ہوا ہے جس کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ 
دہلی میں سنگھو بارڈر کے آس پاس ہفتے کے روز علیٰ الصباح خطرناک کہرا چھایا رہا جس کے سبب سڑک پر 20 قدم کے آگے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس طرح کے حالات 21 جنوری تک رہیں گے اور سردی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی میں کئی دنوں کے بعد جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم کے حساب سے ایک ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ حالانکہ کم از کم درجہ حرارت بھی 6.4 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہفتے کے روز متوسط سے گھنا کہرا رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس اور درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس ہرنے کے آثار ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS