شہباز شریف نے پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستانی حکام نے کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے رہنما خطوط کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
این سی او سی تمام کردار اور ذمہ داریاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کو سونپ دی گئیں۔ جب تین مہینوں میں پہلی بار کووڈ انفیکشن کے 500 کے قریب کیس سامنے آئے تو این سی او سی کو دوبارہ ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے 541 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے مثبت شرح بڑھ کر تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں 15462 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا۔
‘جیو نیوز’ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 30,392 ہو گئی ہے۔ پانچ ہزار 269 ایکٹو کیسز میں سے 100 مریضوں کو کریٹیکل میڈیکل یونٹ (سی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS