20 سالوں میں ڈریسنگ روم میں اتنا سکون نہیں دیکھا: جیمز اینڈرسن

0

برمنگھم: (یو این آئی) انگلینڈ کے سرکردہ گیند باز جیمز اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے قبل جمعرات کو کہا کہ انہوں نے اپنے 20 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں “ٹیم میں ایسا سکون کبھی نہیں دیکھا”۔اینڈرسن نے کہا کہ میں اس سے پہلے کبھی ایسے ڈریسنگ روم میں نہیں رہا جہاں ہم نے مشکل پچ پر 300 (299) رنز کا تعاقب کیا ہو۔ ہر کوئی اتنا پرسکون تھا کہ ہم یہ ہدف حاصل کرہی لیں گے۔ میں نے 20 سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔”انہوں نے کہا کہ”آپ کو ہمیشہ کچھ لوگ گھبرائے ہوئے ملتے ہی ہیں، لیکن 1 سے 11 تک کے کھلاڑی اور تمام عملہ صبر اور اعتماد سے بھرے ہوئے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ یقین کام آ سکتا ہے۔ ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی ہیں۔ ہم ان کے اعتماد اور تجربے کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، میرے خیال میں یہ ان کے کے لئے معجزہ ہی ہوگا۔انگلینڈ نے جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو گزشتہ پیر کو ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست دی تھی۔
اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ “مجھے لگتا ہے کہ یہ خوفناک ہے جس طرح انگلینڈ نے بلے بازی کی۔ میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی میرے خلاف اس طرح کی بیٹنگ کرے۔ میں نے سوچا کہ نیوزی لینڈ نے ایمانداری سے اچھی بولنگ کی، خاص طور پر اس اسپیل میں جب اس نے 55 رن کے عوض ہمارے چھ وکٹ لئے۔ یہ میں نے دیکھا ہے کہ یہ سب سے بہترین اوپننگ اسپیل تھا، لیکن ہمارے بلے بازوں میں اس وقت جو اعتماد ہے، وہ غضب کا ہے۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ گزشتہ سال شروع ہونے والی سیریز کا حصہ ہے جسے ہندوستانی کیمپ میں کورونا کے کچھ معاملے سامنے آنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS