ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار سے زائد معاملے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںایکٹو کیسز کی تعداد 104555 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض کورونا انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 525116 تک پہنچ گئی۔اسی عرصے میں مجموعی طور پر 13827 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18,819 کا اضافہ ہوا ہے ۔ اسی دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 42822493 تک پہنچ گئی ہے۔ نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.24 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.55 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 452430 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.23 کروڑ ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 197.61 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں، جن میں سے 1417217 ویکسین آج صبح 8 بجے تک دی گئی ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 774 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 28860 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 3668 بڑھ کر 6535869 ہو گئی ہے، اس دوران 17 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 69993 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 254 بڑھ کر 25735 ہو گئی ہے اور 3696 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7798817 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 147922 ہے۔ کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 789 تک بڑھ کر 5707 ہو گئی ہے اور مزید 54 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3922541 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40117 ہے۔
دہلی میں کورونا کیسز 157 کم ہو کر 4325 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1265 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 1903423 ہوگئی۔ اس وبا سے اب تک 26261 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز چھ بڑھ کر 2655 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 612 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1002222 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 10624 ہے۔
تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1063 تک بڑھ کر 10033 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 3425057 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 38026 پر مستحکم ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 93 کم ہو کر 3541 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 635 کے اضافے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 2062971 ہوگئی ہے، اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23538 پر مستحکم ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 249 بڑھ کر 4421 ہو گئے ہیں۔ کووڈ کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 236 بڑھ کر 791944 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز 121 بڑھ کر 2914 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1217623 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 10946 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 1126 بڑھ کر 5885 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے پاک لوگوں کی تعداد 296بڑھ کر ، 2000798 ہو گئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21218 ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS