پروفیسرشہزاد انجم سمیت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے متعدد اساتذہ مغربی بنگال اردو اکادمی ایوارڈ سے سرفراز

    0
    Twitter

    نئی دہلی،(یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے اساتذہ ہ پروفیسر شہزاد انجم، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر جاوید حسن اور ڈاکٹر ثاقب عمران کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔
    ملک کی باوقارمرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کے شعبہئ اردوسے وابستہ چار اساتذہ کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے 2018 اور2019 کے قومی سطح کے انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں صدر شعبہ پروفیسر شہزاد انجم کو’جان گلکرسٹ ایوارڈ‘ڈاکٹر خالد مبشر کو’وفا راشدی ایوارڈ‘،ڈاکٹر جاوید حسن کو ’ظفر اوگانوی ایوارڈ‘اور ڈاکٹر ثاقب عمران کو ’قدرت اللہ قدرت ایوارڈ‘کا مستحق قراردیا گیا۔ اس خوش آئند خبر پر اردو حلقے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
    مذکورہ انعام یافتگان کی کتابیں بالترتیب ’عہد ساز شخصیت: سرسید احمد خاں‘، ’مقدماتی ادب‘،’اردو ڈرامے کی تنقید‘ اور’امتیاز علی خاں عرشی کی غالب شناسی‘کو علمی و ادبی دنیا میں اہم تحقیقی و تنقیدی تصانیف کے طور پر پذیرائی مل رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS