راجیندر پرساد مینا ہوں گے جنوبی دہلی کے ڈی سی پی

0

الیکشن کمیشن نے جنوبی دہلی کے نئے ڈپٹی کمشنر پولیس کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق راجیندر پرساد مینا کو جنوبی دہلی کے ڈی سی پی  کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق راجیندر پرساد کو  فوری طور پر یہ چارج سنبھالنے کی ہدایت کی جائے گی۔خیال رہے کہ اتوار کے روز الیکشن کمیشن نے دہلی کے جنوب مشرقی ڈی سی پی چنموئے بسوال کو موجودہ صورتحال شاہین باغ اور جامعہ نگر میں گذشتہ ہفتے فائرنگ کے واقعات دیکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے برخاست کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS