ہندوستان آئی روس کی کورونا وائرس ویکسین اسپوتنک وی کی دوسری کھیپ

0
image:hindustantimes.com

نئی دہلی: (یو این آئی) روس کی کورونا وائرس ویکسین’اسپوتنک وی‘کی دوسری کھیپ اتوار کو ہندوستان آگئی ہے۔
ہندوستان میں روس کے سفیر نکولے کداشیف نے یہ اطلاع دی۔’اسپوتنک وی‘کی دوسری کھیپ آج ہندوستان کے حیدر آباد پہنچی۔
کداشیف نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’اسپوتنک وی‘‘کی دوسری کھیپ آج حیدر آباد پہنچ گئی ہے۔ ہم یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ کووڈ۔ 19 کے خلاف روس۔ ہندوستان کی مشترکہ لڑائی مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
روسی سفیر نے کہا کہ ’اسپوتنک وی‘کورونا کے نئے اسٹرین کے خلاف بھی موثر ہے اور ویکسین کی دوسری کھیپ وقت پر ہندوستان پہنچ گئی ہے۔
اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ یکم مئی کو ہندوستان پہنچی تھی۔ اس کے بعد 14 مئی کو حیدر آباد میں اس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS