ایس بی آئی جنرل انشورنس کا گوگل پے کے ساتھ تکنیکی تعاون کا اعلان، جانیں آپ کا کیا فائدہ ہوگا؟

0
Image: The CSR Journal

نئی دہلی،(یو این آئی):عام بیمہ کمپنی ایس بی آئی جنرل انشورنس نے آج گوگل پے کے ساتھ تکنیکی تعاون کا اعلان کیا۔
اس شراکت داری کے بعد یوزر گوگل پے ایپ پر ایس بی آئی جنرل ہیلتھ انشورنس کو تیزی کے ساتھ اوربغیر کسی پریشانی کے خریدنے کے قابل ہوسکیں گے۔ یہ ڈیجیٹل چینلوں کے توسط سے جنرل انشورنس سلیوشنکی اپنی مسلسل توسیع کے ایس بی آئی جنرل کی سوچ کے مطابق ہے۔ کسی انشورنس کمپنی کے ساتھ گوگل پے کا یہ پہلا اشتراک ہے اور یہ گوگل پے اسپاٹ پر آن دا گو گاہکوں کے لیے ہیلتھ انشورنس بآسانی دستیاب کرائے گا۔
آج سے ہی گوگل پے کے یوزر اسپاٹ پر ایس بی آئی جنرل کا ہیلتھ انشورنس ’آروگیہ سنجیونی‘ خرید سکتے ہیں۔ آروگیہ سنجیونی ایک ایسی معیاری بیمہ پالیسی ہے جسے کفایتی پریمیم پر معیاری کوریج دینے کے لیے لانچ کیا گیاتھا اور اس سے ملک میں ہیلتھ انشورنس کی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یوزر گوگل پے اسپاٹ کے توسط سے آروگیہ سنجیونی پالیسی کے تحت انفرادی اور تجارتی دونوں پلان خرید سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS