سعودی عرب ہزاروں غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاری میں

0
arabnews.com

ریاض: (یو این آئی) سعودی عرب نے اقامہ،رہائش اورسرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہزاروں غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے متعدد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گرفتار ہونے والے کئی غیرملکی ڈی پورٹ ہوں گے۔ سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کلین سوئپ کے تحت ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیرملکی گرفتار کیے جب کہ مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 54 ہزار کے قریب ہے،آپریشن میں کئی مقامی بھی حراست میں لیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 7 ہزار 500 اقامہ قوانین اور نو ہزار 300 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوحراست میں لیا گیا۔
سعودی اداروں کے زیرحراست افراد میں ایک ہزار 100 لیبرلا کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی شامل ہیں جب کہ مملکت کی سرحد غیر قانونی طورپرعبورکرنے والے 24 افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔
حکام نے کہاہے کہ کارروائیوں کے دوران 8 سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ اور روزگار مہیا کرتے تھے۔ زیرحراست 39 ہزار سے زائد افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ان کے ملکوں کے سفارتخانوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ سفری دستاویزات مکمل کی جا سکیں۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here