سعودی عربیہ کی اپنے شہریوں کو 25 ملکوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

0
سعودی عربیہ کی اپنے شہریوں کو 25 ملکوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت
سعودی عربیہ کی اپنے شہریوں کو 25 ملکوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

ریاض(ایجنسیاں): سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پاکستان سمیت 25 ممالک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق دیگر ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش،افغانستان، عراق، شام، نیپال، نائیجریا شامل ہیں۔سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری صفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جاسوسی کے الزام میں امریکہ کے سابق سفارتکار گرفتار

سعودی محکمہ صحت کے مطابق بیما ریوں میں ڈینگی، ہیضہ،پولیو، یلو فیور، خسرہ، منکی پاکس، ملیریا، کووڈ 19بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS