جاسوسی کے الزام میں امریکہ کے سابق سفارتکار گرفتار

0
جاسوسی کے الزام میں امریکہ کے سابق سفارتکار گرفتار
جاسوسی کے الزام میں امریکہ کے سابق سفارتکار گرفتار

ہوانا(ایجنسیاں): امریکہ کے سابق سفارت کار مینوئل روچا پر کیوبا کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مینوئل روچا بولیویا میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں، انہیں جمعہ کو فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ73 برس کے روچا پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی عشروں تک کیوبا کو انٹیلی جنس جمع کرنے میں مدد دی۔

واضح رہے کہ 25 برس تک سفارتکاری کے دوران مینوئل روچا نے زیادہ تر وقت لاطینی امریکہ کے ممالک میں گزارا تھا۔مینوئل روچا نے 1999 سے 2002 تک بولیویا میں امریکی سفیر کے طور پر بھی کام کیا اور 25 سال تک متعدد حکومتی عہدوں بشمول قومی سلامتی کونسل میں بھی خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، غزہ پر اب تک دس ہزار فضائی حملے

بولیویا کے علاوہ انہوں نے ارجنٹائن، میکسیکو اور ڈومینیکن ریپبلک میں بھی سفارتکاری کی ذمہ داریاں نبھائیں۔رپورٹ کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا مینوئل روچا کے پاس کیس کا دفاع کرنے کے لیے کوئی وکیل موجود ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS