ثانیہ چوتھا اولمپک کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بنیں گی

0

نئی دہلی (یواین آئی) : ہندوستانی ٹینس میں گزشتہ ایک دہائی میں ایک سوال مسلسل پوچھا جاتا رہا ہے کہ اگلی ثانیہ مرزاکون ہے ؟ اگلی ثانیہ مرزاکی تلاش جاری ہے جبکہ 34 سالہ ثانیہ 23 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں جب اتریں گی تووہ پہلی خاتون کھلاڑی بنیں گی جو چوتھی مرتبہ اولمپک میں حصہ لیں گی۔ثانیہ نے اولمپکس ڈاٹ کام سے کہا، ’’میرا بہت ہی شاندارکیرئر رہا ہے ۔ یہ بس اپنے آپ میں یقین رکھنے اور اپنی صلاحیتوں میں یقین رکھنے کی بات ہے۔ میں ابھی 30 کے دہائی میں ہوں اورمیں اس بارے میں بالکل بھی نہیں سوچتی کہ میں کب تک کھیلوں گی۔ یہ بس ہردن کی بات ہے ۔ میں اس تعلق سے مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔اپنے پہلے بچے اذہان کی 2018 میں پیدائش کے بعد ثانیہ نے گزشتہ سال جنوری میں فاتحانہ واپسی کی تھی جب انہوں نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتاتھا۔ ان کے لئے آئندہ گرمیاں کافی مصروف رہیں گی کیونکہ انہیں ومبلڈن اوراولمپکس میں حصہ لینا ہے ۔ثانیہ نے کہا، ‘‘مجھے کورٹ پر کافی کام کرنا پڑرہا ہے لیکن میں میدان سے باہر بھی ٹریننگ کررہی ہوں میں کورٹ پر شارپ اورطاقت ور رہنے کے لئے کافی موومنٹ اورسرگرمیوں پر کام کررہی ہوں۔ہندوستانی کھلاڑی اپنے گراس کورٹ سیشن کی شروعات اس ہفتہ ایسٹبورن میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے کریں گی اورانہیں اپنی ریکارڈ چوتھے اولمپکس کا انتظارہے ۔ ثانیہ نے2016 میں پچھلے ریو اولمپکس میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں روہن بوپنا کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔ثانیہ نے کہا، یہ میری زندگی کا سب سے مایوس کن لمحہ تھا کہ میں میڈل کے اتنے قریب آکر بھی اسے جیت نہیں پائی۔’’ انہوں نے کہا، ‘‘مجھے اب اولمپکس میں ملک کی طرف سے اترنے کا انتظارہے ۔ مجھے ہندوستان کی جانب سے کھیلنا بہت پسند ہے ۔ چاہے میں جہاں بھی کھیلوں لیکن اولمپکس میں ملک کے لئے کھیلنا میرے لئے کیا تمام ایتھلیٹوں کے لئے بڑے ہی فخرکی بات ہے ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ میں جس اولمپک میں اتروں گی تو میں کسی خاتون کے ذریعہ کسی اورکے ساتھ ٹیم بناکر سب سے زیادہ اولمپک کھیلنے والی خاتون کھلاڑی بن جاوں گی۔ میں اولمپک میں اترنے کے لئے شکرگزارہوں اورمجھے اگلے اولمپک میں اترنے کا انتظار ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS