سماجوادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کی تیسری لسٹ جاری کی، اقرا حسن کیرانہ سے امیدوار

0
فائل تصویر: دائیں سے اقرا حسن، ناہید حسن، سابق وزیراعلی اکھلیش یادو و دیگر۔۔۔۔۔
فائل تصویر: دائیں سے اقرا حسن، ناہید حسن، سابق وزیراعلی اکھلیش یادو و دیگر۔۔۔۔۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ سماجوادی پارٹی کی طرف سے جاری کیے گیے بیان کے مطابق، بدایوں سے دھرمیندر یادو کی نامزدگی منسوخ کر دی ہے اور چچا شیو پال سنگھ یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے اور کیرانہ لوک سبھا حلقہ سے اقرا حسن کو امیدوار بنایا ہے۔

وہیں، ایس پی نے وارانسی سے سریندر سنگھ پٹیل کو ٹکٹ دیا ہے۔ بریلی سے پروین سنگھ ارون اور ہمیر پور سے اجیندر سنگھ راجپوت کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے AAP کے کلدیپ کمار کو چنڈی گڑھ کا میئر قرار دیا ، انیل مسیح قصوروار

ایس پی نے اپنی فہرست میں کچھ اضلاع کے انچارج بھی مقرر کیے ہیں۔ محبوب علی، رام اوتار سینی کو امروہہ، دھرمیندر یادو کو قنوج اور اعظم گڑھ اور منوج چودھری کو باغپت کا انچارج بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS