ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کی جیت ہوئی ہے: اے اے پی

0
ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کی جیت ہوئی ہے: اے اے پی
ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کی جیت ہوئی ہے: اے اے پی

نئی دہلی (یو این آئی): عام آدمی پارٹی نے چنڈی گڑھ کے میئر انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر منگل کو کہا کہ ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے ایکس پر لکھا ’’سپریم کورٹ نے چنڈی گڑھ کے میئر الیکشن میں اے اے پی امیدوار کو کامیاب قرار دیا۔ ملک میں ایک بار پھر جمہوریت جیت گئی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا “کلدیپ کمار ایک غریب گھرانے کا لڑکا ہے۔ انڈیا اتحاد کی جانب سے چنڈی گڑھ کا میئر بننے پر بہت بہت مبارکباد۔ یہ صرف ہندوستانی جمہوریت اور سپریم کورٹ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ ہمیں کسی بھی قیمت پر اپنی جمہوریت اور اپنے خود مختار اداروں کی غیر جانبداری کو بچانا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ایکس پر لکھا “آخر کار سچ کی فتح ہوئی، ہم چنڈی گڑھ میں میئر کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں”۔ پریزائیڈنگ آفیسر کے ذریعہ آٹھ ووٹوں کو مسترد کئے جانے کو صحیح قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اے اے پی کے کلدیپ کمار کو میئر قرار دیا۔”

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے AAP کے کلدیپ کمار کو چنڈی گڑھ کا میئر قرار دیا ، انیل مسیح قصوروار

انہوں نے کہا ”بی جے پی کی طرف سے کی گئی سرعام غنڈہ گردی کا انہیں منھ توڑ جواب ملا ہے۔ جمہوریت کی اس بڑی جیت پر چنڈی گڑھ کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS