سلمان خان کی 2021 عید کے موقع پر نئی فلم

    0

    ممبئی: مشہور و معروف اداکار سلمان خان عید کے علاوہ اکثر وبیشتر کچھ خاص مواقع پر ہی اپنی فلم ریلیز کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے دبنگ 3 کے بعد اپنی نئی آنے فلم کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ کا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان اس سال عید کے موقع پر اپنی فلم ’رادھے‘ لے کر آ رہے ہیں، وہیں انہوں نے اگلے سال کی فلم ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ سلمان نے ٹوئٹ کر کے بتایا ہے کہ ہر سال کی طرح اگلے سال کی عید بھی انہوں نے بک کروا لی ہے اور اس دن ریلیز ہوگی ان کی اگلی فلم ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس فلم کی ہدایت کاری فرہاد سامجی کریں گے جب کہ اس کی کہانی ساجد ناڈياڈوالا لکھیں گے جو اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS