ٹویٹر پر سلمان خان کے  فالوورز کی تعداد 40 ملین

    0

    ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر  فالوورز کی تعداد 40 ملین ہو گئی ہے۔ ٹوئیٹر پر سلمان خان کی فین فالووئنگ زبردست ہے۔ ان کے پرستار انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ سلمان نہ صرف اپنی فلموں سے بلکہ سوشل میڈیا  سے بھی لوگوں کو لطف اندوز ​​کرتے ہیں جس سے ان کے فالوورز کی تعداد 40 ملین سے بھی زائد ہوگئی ہے۔
    سلمان خان اس وقت اپنے پنویل فارم ہاؤس میں ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ وہاں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس دوران وہ کئی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔
    انہوں نے کورونا پر ایک گانا بھی ریلیز کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS