اجمیر میں 12 گھنٹے میں 79 مثبت معاملے درج، درگاہ علاقہ سیل

0

ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ آج راجستھان کے اجمیر میں 12 گھنٹے میں 79 معاملے مثبت پائے گئے۔ اجمیر اب ایک بڑا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ ان 79 میں سے 35 منگل کو دیر شام منظر عام پر آئے۔ بدھ کی صبح آنے والی ریاست کے کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ میں 44 نئے کیس اجمیر کے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، اجمیر میں اب مثبت مریضوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔ یہاں پچھلے سات دنوں میں 98 مثبت سامنے آئے ہیں۔اجمیر میں یہ سبھی کیس درگاہ تھانہ علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پورے علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیموں نے پورے علاقے میں اسکریننگ، سروے اور سیمپلنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS