سہارنپور:پٹاخہ فیکٹری آتشزدگی میں مہلوکین کی تعداد 5ہوئی

0

سہارنپور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک پٹاخہ فیکٹر ی میں ہوئی آتشزدگی میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کرپانچ ہوگئی ہے۔سہارنپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کو پیش آئے حادثے میں مہولین کی تعداد تین تھی۔ تومر نے بتایا کہ ہفتہ کو دیر رات تک چلے راحت و رسانی کام کے دوران مزید دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ جس کے بعد مہلوکین کی تعداد پانچ ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ مہلوکین میں راہل، ساگر، کارتک، وردھن پال و سمت شامل ہیں۔ پانچوں سرساوا علاقے کے رہنے والے تھے۔ اس حادثے میں ونش شدید طور سے زخمی ہیں جسے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو سہارنپور کے سورانا گاؤں میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ خیز مادے میں آگ لگنے سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع انتظامیہ سے اس واقعہ کی جانچ رپورٹ طلب کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS