سچن ٹنڈولکر نے پلوامہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ فنی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا

0

سری نگر (یو این آئی): ملک کے نامور سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اپنے دورہ کشمیر کے دوران ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری پر پہنچے۔

ذرائع نے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر ہفتے کے روز پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ پہنچے اور وہاں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران موصوف کرکٹر نے اس فیکٹری میں تیار ہونے والے بلوں کے معیار کا معائنہ کیا اور وہاں موجود کاریگروں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹنڈولکر ان بلوں کی کوالٹی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران جموں وکشمیر پیرا کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر حسین لون کے ساتھ بھی ملاقات کرنے والے ہیں جن سے ملنے کی انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی
بتادیں کہ جنوبی کشمیر میں زائد از 3 سو بیٹ منی فیکچرنگ یونٹ قائم ہیں۔

ان کارخانوں میں سالانہ قریب 4 ملین کرکٹ بیٹ تیار ہوتے ہیں جن کو انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کمل ناتھ کی کانگریس چھوڑنے کی خبریں گمراہ کن، اندرا کا تیسرا بیٹا کانگریس نہیں چھوڑے گا: پٹواری

گذشتہ کئی برسوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر کھیلے جانے والے ان ایونٹز میں کشمیر میں تیار ہونے والے بلوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مختلف ممالک کے کھلاڑی کشمیر کے بلوں کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کرنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS