ہندو شدت پسندوں کا مسلم آٹو ڈرائیورپر حملہ،جے شری رام کے نعرے لگانے پرزور، ویڈیو وائرل

0
بنگال میں ماب لنچنگ کا سنسنی خیز واقعہ، گائے چوری کے الزام میں 2 افراد کا قتل
بنگال میں ماب لنچنگ کا سنسنی خیز واقعہ، گائے چوری کے الزام میں 2 افراد کا قتل

ممبئی: ہندوستان میں ہندوں شدت پسندوں کی جانب سے انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ممبئی میں ایک اور مسلمان رکشہ ڈرائیور پر ہندو شدت پسندوں نے حملہ کرکے شدید زدوکوب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے علاقہ مبرا میں جمعرات کی رات 46 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور محمد ساجد محمد یاسین خان کو ہندو انتہا پسندوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رکشہ ڈرائیور محمد ساجد نے کہا کہ شدت پسندوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور رکشہ کو بھی نقصان پہنچایا اور ہندوتوا کے نعرے لگانے کے لیے دھمکایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محمد ساجد پر تشدد کرنے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف رکشہ ڈرائیور پر تشدد، لوٹ مار اور جے شری رام کہنے پر مجبور کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلمان ڈرائیور رکشہ اسٹینڈ کی قطار میں مسافروں کا انتظار کر رہا تھا، جب پانچوں ملزمین نے مبینہ طور پر آ کر اسے مارنا شروع کر دیا، انہوں نے اسے زمین پر گرا دیا اور بد سلوکی کے بعد محمد ساجد کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ گاندھی کے نظریات کو شکست نہیں دے سکتی ہے: راہل گاندھی

پولیس حکام کے مطابق شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ہندو حملہ آوروں نے ان کے رکشہ سے 2000 روپے بھی چرالئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS