روس : اسپتال میں آئی سی یو آتشزدگی،3 ہلاک،11 جھلسے

0
image:https://tass.com

ریازان : (اسپوتنک) روس کے وسطی شہر ریازان میں واقع سیماشکو اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ (آئی سی یو) میں لگی آگ میں 3 افراد ہلاک اور دیگر 11 افراد جھلس گئے۔
علاقائی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریازان علاقائی ہنگامی صورتحال کی وزارت کے مطابق سیماشکو اسپتال میں علی الصبح 3:36 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ اس شدید آگ کی زد میں آنے سے دو افراد کی اسپتال کے اندر موت ہوگئی جبکہ ایک شخص نے ایمبولینس میں دم توڑ دیا۔
اس حادثے میں دیگر 11 افراد جھلس گئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS