بکری چرانے کے تنازعہ میں دو گروپوں کے بیچ جھڑپ،11زخمی، گاؤں میں کشیدگیٹ اصل معاملہ کچھ اور

0
IMAGE:NEWSTRACKENGLISH

جلال ٹولہ : تھانہ پورینی ،ضلع مدھے پورہ بہار علاقہ کے سپردہ پنچایت کے اتکرمت مدھدیہ اسکول تیراسی کے پاس کھیت میں بکری نے مونگ کی فصل چرنے کے
معاملہ نے اس قدر تول پکڑلیا۔ کھیت کے مالک ایدل ٹھاکر نے بکری کو بری طرح سے مارا پیٹا جس کی وجہ سے بکری مرگئی۔ جب جے مون خاتون اپنی بکری کو بچانے
گئی تو ان کے ساتھ ایدل ٹھاکراور ان کے لوگوں نے ان کے ساتھ بدتمیضی اور مارپیٹ شروع کردی۔ اس معمولی سی بات نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا معولی سے بات
مارپیٹ میں بدل گی ۔ کئی سالوں سے سڑک کو لیکر اکثر تراسی گائوں کے لوگ مارپیٹ کرتےرہتے ہیں۔
دونوں فرقوں کی جانب سے زخمیوں کے نام جے مونا خاتون، محمد اویس ، محمد صدام، محمد دلشاد، عبدرالرزاق،محمد رضوان،محمد شہاب الدین،اسغری خاتون،سیبون
خاتون،محمد توقیر،محمد عالم،جب کے دوسرے فرقہ سے ایدل ٹھاکر،اونا ٹھاکر۔
بہار ضلع مدھوپورا کے جلال ٹولا گاؤں سپردا پنچایت سڑک کو لیکر پندرا سال سے یہ تنازعہ چل رہا ہے۔ دوسرے فرقہ کے لوگ اکثر اس طرح کی حرکت کرتے ہیں ۔
جس کی وجہ سے سڑک نہیں ببنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اکثردوسرے فرقہ کے لوگ ان لوگوں کے ساتھ مار پیٹ اور بد تمضی کرتے ہیں۔ اس
معاملہ میں پولیس اکثر ٹال مٹول کرتی رہتی ہے مقامی ایم ایل کا روایہ بھی فرقہ وارانہ رہتا ہے۔ سڑک کے معاملے کا کیس کوٹ میں پندرا سال سے چل رہا ہے۔ جلال
ٹولہ کے لوگوں کےلئے راستہ بھی بند کردیا ہے۔
اس کے بعد ایس ڈی ایم راجیو رنجن کمار سنہا، ایس ڈی پی او ستیش کمار ودیگر نے موقع پر پنہچ کر معاملے کو کنٹرول کیا۔تراسی گائوں میں میٹنگ کی گئی اور دونوں ہی
جانب سے کچھ لوگوں کو چن کر ایک سمیتی بنائی گئی تاکہ معاملے کو کنٹرول کیا جاسکے۔اس سمیتی میں دونوں جانب سے سات سات لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔
تراسی اور جلال ٹولے کے لوگوں کے اکثرمارپیٹ اور گالی گلوچ ہوجاتی ہے۔ اس کے برخلاف جلال ٹولا کے لوگوں نے بتایا کہ اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ ہم
لوگ سڑک کےمعاملےکو قانونی طریقہ سے بنوانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جلال ٹولے گائوں میں تقریباً سو گھروں کی ابادی ہے ۔جن کے پاس کسی بھی طرح کی نکاسی
کے لئے کوئی سرکاری راستہ نہیں ہے ۔ اس طرح نجی زمین کے مالکوں نے تقریباً پانچ فیٹ راستہ جلال ٹولا کے لوگوں کو دیا ہے یہ راستہ کافی نہیں ہے۔ برسات کے
موسم میں بھی اس جگہ گھٹنے بھر تک پانی اور کیچڑجما ہوجاتی ہے۔ ان سب وجہ کے سبب دونوں ہی ٹولوں میں اکثر لڑائی جھگڑاہوتا رہتا ہے۔
جب کہ سڑک کا معاملہ ابھی بھی ایس ڈی ایم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔

محمد پرویز : جلال ٹولہ پوسٹ سپردہ ضلع مدھے پورہ بہار

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS