یوکرین پر روس کی بمباری جاری

0

ماسکو (ایجنسیاں)غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں مرکزی ٹی وی کے ٹاور پر میزائل حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق اب تک یوکرین کی 1325 فوجی تنصیبات تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ یوکرین نے جنگ میں اب تک 5710 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا اور 200 فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے 29 لڑاکا طیارے اور 29 جنگی ہیلی کاپٹرز مار گرائے جا چکے ہیں جبکہ 198 ٹینک، 846 بکتر بند، 77 توپیں اور 2 جنگی بحری جہاز بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS