گوگل نے آر ٹی، اسپوتنک سے متعلق ایپس پر لگائی پابندی

0

کیلی فورنیا: گوگل نے روسی آر ٹی براڈکاسٹر اور اسپوتنک نیوز ایجنسی سے تعلق رکھنے والے موبائل ایپس پر پابندی لگا دی ہے ۔یہ فیصلہ امریکی کمپنی کی جانب سے منگل کو یوکرین میں خصوصی مہم کے مدنظر تمام یوروپی نیوز ؍نیوز چینل سے منسلک یو ٹیو ب چینلوں پر پابندی لگانے کے بعد کیا گیا ہے ۔روس سے منسلک نیوز چینلوں کو میٹا، ٹک ٹاک اور دیگر آئی ٹی کمپنیوں نے نشانہ بنایا ہے کیونکہ اتوار کے روز یورپی یونین کی صدر ارسولا وان ڈیر لین نے یوکرین میں روسی فوجی آپریشنوں کے دوران روس پر عائد نئی پابندیوں میں آرٹی، اسپوتنک اور ان کی ذیلی کمپنیوں سمیت سرکاری ملکیت والے روسی میڈیا چینلوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS