روس نے سیویروڈونٹسک شہر کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا: یوکرین

0

کیف:(یو این آئی) لوہانسک کی علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی ہیڈے نے بدھ کے روز کہا کہ روسی فوجیوں نے مشرقی شہر سیویروڈونٹسک پر حملہ کر کے شہر کے مرکز سمیت بیشتر علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔مسٹر ہیڈے نے کہا کہ روس نے منگل کو سیویروڈونٹسک کے شمالی، جنوبی اور مشرقی اضلاع میں حملے شروع کیے، روسی فوجیوں نے شہر کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا اور بنیادی ڈھانچے اور صنعتی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔سی این این نے ہیڈے کے حوالے سے بتایا کہ کل مقامی وقت کے مطابق شام 6.55 بجے روس نے سیویروڈونٹسک میں ایک کیمیکل پلانٹ پر نائٹرک ایسڈ کے ٹینک کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز نیوز میکس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے 60 سے 100 فوجی روزانہ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور مشرق میں حالات بہت خراب ہیں۔ ہم روزانہ 60 سے 100 فوجیوں کو کھو رہے ہیں اور کم از کم 500 فوجی حملے میں زخمی ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS