روس یوکرین کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے

0

ماسکو:(یواین آئی) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمہ کے حوالہ سے مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے، ترجمان کریملن کا کہنا ہے یوکرین کے وفد کے ساتھ مذاکرات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے۔ یوکرین کے مذاکرات کار اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کریملن کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اب مثبت انداز اختیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے آج ہونے والے مذاکرات میں مذاکراتی عمل کے ابتدائی نتائج کو یکجا کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن ہتھیار ڈالنے یا کسی الٹی میٹم کو قبول نہیں کریں گے۔ دوسرئ جانب سے یوکرین کے خلاف روس کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS